اسلام آباد (اے پی پی)حکومت نے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) میں دو ارب 64کروڑ 50لاکھ 92ہزار روپے اب تک تقسیم کئے ہیں۔ صوبہ خیر پی کے کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ایف ڈی ایم اے کے مطابق نادرا نے اب تک 65ہزار 42خاندانوں کی تصدیق کی ہے جنہیں زونگ سمز کے ذریعہ ماہانہ بنیادوں پر مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔