دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر 7 وکٹوں پر 263 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 62، سرائش رائنا 62 اور دھونی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹیلر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سمتھ 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد شامی کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔