وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری‘ لوگ پریشان

Oct 12, 2014

وہاڑی + ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگاران) مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق کسانوں‘ تاجروں اور گھریلو خواتین کی مشکلات بڑھ گئیں۔ بجلی کی بندش سے تاجروں کا کاروبار بری طرح متاثر اور گھریلو خواتین پریشان ہیں سکول جانے وال بچوں کو کپڑے استری نہیں ہو پا تے اور دیگر مشکلات بھی پیش آتیں ہیں کسان کاشتکار اس لئے پریشان ہیں بجلی کی بندش سے ٹیوب ویل بند رہتے ہیں۔  پاکستان کسان اتحاد کے صدر چودھری افتخار احمد،  جنرل سیکرٹری چودھری محمد اکرم کمبوہ‘  تاجروں خورشید جوئیہ‘ چودھری محمد صفدر گجر‘ ایم صادق چودھری‘ سردار عارف ڈوگر‘  سرفراز احمد و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا  فی الفور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے‘ جس کے باعث کاروبار بری طرح متاثر اور لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں‘  عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کیا گیا تو لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں