سوئس حکومت نے 2018ء سے بنکوں کے کھاتہ داروں کی معلومات دیگر ممالک کو فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا

بیرن (این این آئی) سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے سال 2018 سے بینکنگ سسٹم کی معلومات خفیہ رکھنے کا سسٹم ختم اور دوسرے ممالک سے معلومات کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس حکومت 2018 سے کھاتے داروں کی معلومات خفیہ رکھنے کا طریقہ کار ختم کرنے اور دیگر ممالک کو معلومات فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرے گی۔ سوئس بینک دنیا بھر میں اکاؤنٹس کی معلومات خفیہ رکھنے کے سلسلے میں مشہور ہے، عالمی معاشی بحران کے بعد سوئس بینک کا یہ طریقہ کار کافی تنقید کا شکار رہا ہے، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے، جن کی رقم بینکوں کے خفیہ اکاؤنٹس میں پڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...