دھرنے والوں نے ترقی پر کاری ضرب لگائی‘ ملک و قوم سے کھلی دشمنی کی: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والو ںنے نہ صرف ملک کی ترقی پر کاری ضرب لگائی بلکہ ملک و قوم سے کھلی دشمنی کی ہے۔دھرنوں کی وجہ سے ملک کو معاشی طو رپر دھچکا لگا ہے۔ وہ سینیٹر سلیم سیف اللہ اور رکن قومی اسمبلی ماروی میمن سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ وقت اتحاد کا ہے نہ کہ قوم کو تقسیم کرنے کا۔ دھرنے دینے والوں نے ملک او ر قوم کا بے پنا ہ نقصان کیا ہے۔ پوری قوم کے سامنے دھرنے دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ قوم ملک کی ترقی کا سفر روکنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔  انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو وعدے کے مطابق مالی امداد کی پہلی قسط کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے کا آغاز 20اکتوبر سے ہو گا۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے پولیس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ آشیانہ اقبال کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم کم وسیلہ طبقات کو اپنی چھت کی فراہمی کی جانب انقلابی اقدام ہے۔ آشیانہ سکیموں کے ذریعے عام آدمی کا اپنی چھت کا خواب پورا ہوا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سے جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما ایم این اے حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ شریف کے قریب حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کم عمر ترین آئی ٹی سکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کرنیوالے طالب علم محمدہزیر کو مبارکباد دی ہے۔ لاہور  سے نیوز رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی خبر کا  سخت نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...