لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور فاروق چوہان، نے کہا ہے کہ نریندر مودی کاجنون بھارت کوخون میں ڈبودے گا۔ مودی حکومت نے بھارت کوبے یقینی اوربے چینی کے سواکچھ نہیں دیا۔ موصوف پاکستان سے زیادہ انسانیت،امن وآشتی اور بھارت کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والے نریندرمودی کے متنازعہ اقدامات کی بدولت بھارت اپنے اندرونی مسائل میں الجھتا جا رہا ہے۔