لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور مرکزی سیکرٹری اطلاعات اطلاعات نور اللہ صدیقی اور اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مایوس کیا ،وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اپنی کابینہ کے ہمراہ سرکاری امیدواروں کی انتخابی مہم چلاتے رہے، تحریری شکایات کے باوجود الیکشن کمشن ٹس سے مس نہ ہوا۔ آئینی الیکشن کمشن کی تشکیل کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کا موقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا ۔
این اے 122، الیکشن کمشن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مایوس کیا: خرم نواز گنڈاپور
Oct 12, 2015