پولنگ سٹیشن پر کیمرے خراب تھے، چودھری سرور الزام غلط ہے: سعد رفیق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے مسلم لیگ ن پر ان کے ووٹروں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کرنے کا الزام لگایا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سرور پر بھی پی ٹی آئی کا رنگ چڑھ گیا۔ چوہدری سرور نے اپنے ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقلی کو پری پول دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ان الزامات کے جواب میں کہا کہ بلاوجہ معاملے کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ تحریک انصاف نے پولنگ سٹیشنز میں نصب کیمروں پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ چوہدری سرور نے خراب کیمروں کی تبدیلی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...