ساہیوال: زرعی اجناس کے گرتے ہوئے نرخوں کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج

Oct 12, 2015

ساہیوال(نامہ نگار)زرعی اجناس کے گرتے ہوئے نرخوں کی وجہ سے ضلع ساہیوال کے کاشتکاروں کی طرف سے زبردست احتجاج کیا جارہا ہے ۔کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی اجناس کے نرخوں کو مستحکم کرنے کے لئے اور کاشتکاروں کو تباہی سے بچانے کے لئے حکومت دھان اور مکئی ٹی ۔سی ۔پی کے ذریعے 1500روپے من کے حساب سے خودخریدے تاکہ کاشتکار تباہی سے بچ سکیں۔ کاشتکاروں کے ایک وفد نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ اس وقت مارکیٹ میں مکئی اور دھان کاکوئی خریدار نہیں جس کی وجہ سے مکئی کے نرخ 700روپے فی من تک گر چکے ہیں اور دھان کی کی قیمت بھی لگ بھگ 800روپے تک ہے ۔اس قیمت پر کاشتکاروں کے پیداواری اخراجات بھی پورے نہیں ہورہے ہیں ۔ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کاشتکاروں سے مکئی اور دھان کی فصل 1500روپے فی من کے حساب سے خرید کرے۔ 

مزیدخبریں