اوکاڑہ (نوائے وقت رپورٹ) این اے 144 اوکاڑہ 2 سے تحریک انصاف کے ضمنی الیکشن میں امیدوار اشرف خان سوہنا کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ تحریک انصاف کے اشرف سوہنا چوتھے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 7049 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہار کی بڑی وجہ قیادت کا صرف این اے 122 پر فوکس کرنا تھا۔ عمران خان اوکاڑہ میں ایک اور جلسہ کرتے تو میری جیت یقینی ہوتی۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن نے دھاندلی کی ہے۔
اشرف سوہنا