نون نے ”قارون“ کو شکست دی : شہباز شریف‘ عوام نے جھوٹ‘ الزامات کی سیاست کو دفن کر دیا : نوازشریف

Oct 12, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے لاہورکے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ سردار ایاز صادق کی جیت عوامی خدمت کی سیاست کی فتح ہے اور مسلم لیگ ن نے ”قارون“ کو شکست دی ہے اور لاہور کے باشعور عوام کو نوٹوں سے خریدنے کی کوشش کرنےوالوں کی جھوٹی سیاست کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ با شعور عوام نے جھوٹ، الزام تراشی اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے اور عوامی خدمت کی سیاست ایک بار پھر جیت گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ مانوں کی سیاست اور ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنےوالوں کو شکست ہوئی ہے۔ باشعور عوام نے ضمیر کے سوداگروں، قرضہ خوروں اور قبضہ مافیا کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے خدمت، شرافت اور رواداری کی سیاست کو فتح نصیب ہوئی ہے اور سردار ایاز صاد ق نئے جذبے اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شرےف نے کہا ہے کہ غرےبوں، کسانوں، محنت کشوں اور عام آدمی کی خوشحالی کا راستہ روکنے والے عوام کے خےر خواہ نہےں۔ مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت دراصل ملک کے غرےب اور محنت کش کی ترقی کی مخالفت ہے۔ دھرنوں، توڑ پھوڑ، احتجاج اور مےں نہ مانوںکی سےاست کرنےوالے ملک وقوم کی فلاح کی خاطر اپنا منفی روےہ ترک کردےں۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں معےشت کے فروغ، ملک کو درپےش مسائل اور چےلنجز سے نمٹنے کےلئے بڑے فےصلے کےے گئے ہےں، جن پر عملدر آمد کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہےں۔ حکومت کی ٹھوس معاشی پالےسےوں کے باعث معےشت مضبوط اور معاشی اشارےئے بہتر ہورہے ہےں۔ انشاءاللہ غربت، جہالت، بے روزگاری اور لوڈ شےڈنگ کے اندھےرے دور کر کے ملک مےں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لائےں گے۔ مسلم لےگ(ن) کی سےاست کا محور عوام کی خدمت اور محروم معےشت طبقات کی زندگےوں مےں بہتری لانا ہے۔ منصوبوں مےں غرےب قوم کے بچائے گئے اربوں روپے ان کی حالت زار بدلنے اور ان کی فلاح پر صرف کئے جارہے ہےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ شہباز شرےف نے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کی ترقی کے جس سفر کا آغاز ہوا ہے اسے کامیابی سے طے کرےں گے اور پاکستان کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کر ےں گے۔ ملک کو درپےش توانائی بحران کے جلد از جلد خاتمے کےلئے دن رات اےک کررکھا ہے۔ اس لئے ہم توانائی کے منصوبوںکو تےزرفتاری سے آگے بڑھا رہے ہےں۔ ملک کی تارےخ مےں پہلی مرتبہ کوئلے کی بنےاد پر توانائی کے منصوبے لگ رہے ہےں۔ ساہےوال مےں کوئلے سے 1320مےگا واٹ بجلی کے حصول کے منصوبے پردن رات کام جاری ہے۔ گےس کی بنےاد پر 1180مےگاواٹ کے بھکی پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد رکھ دےا گےا ہے جبکہ وفاقی حکومت بھی پنجاب مےں گےس کی بنےاد پر 2400مےگاواٹ کے 2پاور پلانٹ لگائے گی۔ گےس کی بنےاد پر لگنے والے ان تےنوں منصوبوں مےں غرےب قوم کی محنت کی کمائی کے 110ارب روپے بچا کر تارےخ رقم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھکھی پاور پلانٹ انشاءاللہ پاور سےکٹر مےں نئے رجحانات کو جنم دے گا اور اس منصوبے سے گےس کی بنےاد پر لگنے والے منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ(ن) خلوص نےت، اےمانداری اور دےانتداری سے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں مےں اربوں روپے کی بچت اس کی روشن مثالےں ہےں۔ خدمت خلق کا ےہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ملاقات کرنے والے وفود نے ترقیاتی منصوبوں کی تےزرفتاری سے تکمےل اور ان منصوبوں مےں اربوں روپے کی بچت پر پنجاب کے وزےراعلیٰ شہباز شرےف کو خراج تحسےن پےش کیا۔اسلام آباد سے آئی این پی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر سردار ایاز صادق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر دھرنے کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، اپنے الگ الگ پیغامات میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات جیتنے پر سردار ایاز صادق کو مبارکباد دی۔ لاہور کی عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو شکست ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کی عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ایاز صادق کو منتخب کیا ہے اور عوام نے جھوٹ منافقت اور الزامات کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔
شہباز/ نواز شریف

مزیدخبریں