لاہور میں گیا، اوکاڑہ میں بھی دولہا اور ایک دلہن نے ووٹ کاسٹ کیا

اوکاڑہ، لاہور (نامہ نگار + اے این این) ضمنی انتخابات کے روز دولہا باراتیوں سمیت سسرالی گھر جانے کے بجائے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا اور ووٹ کاسٹ کیے بغیر دلہن کے گھر جانے سے انکار کر دیا، بارات آدھا گھنٹہ پولنگ سٹیشن کے باہر رکی رہی۔ نواحی گاﺅں 32فور ایل کے رہائشی طاہر کی پولنگ کے روز شادی تھی، بارات ساہیوال جانے کے لیے روانہ ہوئی تو اچانک دولہا نے اپنی کار کے ڈرائیور کو پولنگ سٹیشن کے باہر رکنے کا کہا۔ کار رکتے ہی دولہا شیروانی اور مالا پہنے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشن داخل ہوا اور ووٹ کاسٹ کرکے بارات لے کر روانہ ہوگیا۔ لاہور میں عامر خان نامی دولہا پھولوں سے سجی گاڑی پر اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ دوسری جانب اوکاڑہ میں این اے 144 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری کے دوران رخصتی سے قبل مایوں کے کپڑوں میں ملبوس چاندنی نامی دلہن بھی اپنا ووٹ ڈالنے آئی۔
دولہا/ووٹ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...