جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 5 رنز سے شکست دیدی

Oct 12, 2015

کانپور (آئی این پی) جنوبی افریقہ نے پہلے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو5رنزسے شکست دیکر 5ایک روزہ میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کر لی۔بھارتی ٹیم 304رنز کے تعاقب میں مقررہ 50اوورزمیں 7وکٹوں پر 298رنز بنا سکی ۔ روہت شرما 150،ریہانے 60رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے ۔ ڈویلیئرز 104، فیف ڈوپلیسی نے 62ہاشم آملہ نے 35 اور ڈی کوک نے 29 رنز بنائے۔

مزیدخبریں