کینبرا (نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں موجود دونوں بازوؤں سے معذور شخص نے اپنی اس محرومی کے باوجود سمندر کی بلند لہروں پر سرفنگ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ چند سال قبل سمندر میں سرفنگ کے دوران اس پر دو شارکس نے حملہ کر کے اسے نا صرف زخمی کر دیا بلکہ اسے اس کے دونوں بازوؤں سے بھی محروم کر دیا تھا۔