ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں ہزاروں لوگ امن ریلی میں ہونیوالےبم دھماکوں کےہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےشہرکےمرکزمیں جمع ہوئے۔اس موقعے پر کچھ حاضرین نے دھماکوں والے مقام پر یادگاری پھول رکھنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور ان کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔سنیچر کو ریلی کا اہتمام کرنے والی کُرد نواز جماعت ’ایچ ڈی پی‘ کا دعویٰ ہے کہ دھماکوں میں 128 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر ذرائع سے ابھی تک 95 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔مظاہرین نے دھماکوں کی ذمہ داری حکومت پر عائد کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت ریلی کے موقعے پر ضروری حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔
انقرہ:بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والےشدگان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےہزاروں لوگوں کی امن ریلی
Oct 12, 2015 | 10:56