وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے مشکل ترین وقت میں بھی اپنے عہدے کو عزت سے نبھایا ۔الزام تراشیاں کرنے والوں کے استعفے قبول نہیں کئے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کےالزامات کو پہلے جوڈیشل کمیشن اور اب عوام نے بھی مسترد کردیا۔
سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ہزار تیرہ کے فورا بعد اپنے لہجے کو دوستانہ رویے میں بدلتے ہوئے عمران خان کو خیبر پختون خواہ میں حکومت بنانے کے مواقع فراہم کیا۔ عمران خان نے تلخی کے مردے کو نہ صرف قبر سے نکالا بلکہ اس مردے کے سر پر ڈھائی سال سیاست بھی کی -انہوں نے مزید کہا کہ این اے ایک سو بائیس کی عوام نے کل تلخی کے اس مردے کو دفن کر دیا۔
وفاقی وزیرسینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کو ملنے والے ووٹوں نے دو ہزار تیرہ کے عام انتخآبات کے نتائج کی شفافیت پرمہر لگادی۔
عوامی عدالت نےعمران خان کےالزامات کودفن کردیا:پرویز رشید
Oct 12, 2015 | 18:04