لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) سٹار پاکستانی ٹینس کھلاڑی اشنا سہیل آئی ٹی ایف گورنرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ عبور کر کے مین راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ اشنا نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں میزبان ملک کی کھلاڑی کو شکست دی۔ نائیجیریا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں پاکستانی پلیئر اشنا سہیل نے نائیجیرین پلیئر اوساری مین کو6-3، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ مین راونڈ کے پہلے میچ میں اشنا کو حریف فرانسیسی پلیئر کاسینو کا چیلنج درپیش ہو گا۔
پاکستانی اشنا سہیل گورنرز کپ کے مین راؤنڈ میں پہنچ گئیں
Oct 12, 2016