ریاض (بی بی سی) بی بی سی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سعودی عرب نے نجی طور پر تسلیم کیا ہے کہ اس کے اپنے اتحادیوں میں سے ایک کے جہازوں نے صعنا میں جنازے کے اجتماع پر بمباری کی تھی جس میں 160 سے زائد افراد مارے گئے۔ دوسری جانب امریکہ حکومت کو خدشہ ہے کہ یمن میں ممکنہ جنگی جرائم میں اس کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی حمایت کر رہے ہیں۔ سعودی حکام نے صنعا میں ہونے والے فضائی حملے کی تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اس میں ریکارڈنگ کا ڈیٹا، عینی شاہدین کے بیانات اور دستیاب فوجی انٹیلی جنس کا جائزہ لیں گے۔
سعودی عرب کی یمن میں جنازے کے اجتماع پر فضائی حملے کی تصدیق
Oct 12, 2016