پانامہ لیکس پر مزاحمت سے ثابت ہور ہا ہے، دال میں ضرور کچھ کالا ہے، سلونی بخاری، ڈاکٹر زرقا تیمور

لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصا ف ویمن ونگ کی سینیئر رہنماؤں سلونی بخاری اورڈاکٹر زرقا تیمور نے کہاہے کہپوری قوم جانتی ہے کہ حکمران کرپشن ‘ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کے احتساب کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کسی صورت بھی شریف برادران کا پیچھا نہیں چھوڑے گا ۔مزاحمت سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن