فیصل آباد، پاکپتن (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) مختلف واقعات میں دو شادی شدہ سمیت تین خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ مہر ٹاؤن کے یونس کی اہلیہ رانی بی بی کو ملزم کریم دین نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن کے گاؤں نوشیر بودلہ میں ملزم رشید نے نذر محمد کے گھر میں گھس کر اسکی بیوی (ب) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ گاؤں 32/sp کے علی شیر کی 16 سالہ بیٹی (ص) بی بی کو ملزم فلک شیر نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔