لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر عبدالکریم ، عرفان آسی نے کہا ہے کہ 12اکتوبر 1999کو شب خون مارنے والا عبرت کا نشان بن چکا ہے اور جلا وطنی کی زندگی گزار رہا ہے ۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ پرویز مشرف 12اکتوبر 1999کو جمہوری حکومت کا نہ کرتا تو ملک آج دہشت گرد ی اور بجلی کے بحرانوں میں مبتلا نہ ہوتا۔