اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے ججز کو اوقات کار کی پابندی اور عدالتی اوقات کے دوران وکلاء تقریبات کے عدم انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری ہیں۔ وکلاء کو اجتماعات و تقریبات کے انعقاد کے لئے ہائی کورٹ سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔ اس سلسلے میں رجسٹرار آفس نے سیشن جج اسلام آباد ایسٹ، سیشن جج اسلام آباد ویسٹ اور ایڈمنسٹریٹو جج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کو تحریری مراسلہ جاری کیا ہے۔