اﷲ تبارک تعالیٰ کی خوشنودی مسلمان کی زندگی کا مقصد ہے، منسوب رحیمی

Oct 12, 2016

لاہور ( پ۔ر) بانی و مہتمم جامع مسجد مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہی مسلمان کی زندگی کا مقصد ہے۔ مسلمان قرآن سنت کا راستہ چھوڑ کر بھٹک رہے ہیں۔ کتاب ہدایت پر عمل سے ہی زندگی اور آخرت کو بہترین بنایا جا سکتا ہے۔ اﷲ تبارک تعالیٰ اپنے بندوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ دین مبین اِنسانیت کی بھلائی اور رحمت کا منبع ہے ۔ آج بھی ہم دامن مصطفی کو تمام تر متحد ہو جائیں تو ہماری تقدیر بدل جائیگی ۔ اغیار نے اسلام کے بہترین اصولوں کو اپنا کر ترقی حاصل کی ہے ہم اِنہیں چھوڑ کر بیتی کا شکار ہیں ۔ علاوہ ازیں جامع مسجد حلیمہ سعدیہ میں رونی اجتماع بعد نماز عصر ہو گا۔ تلاوت محمد قار دائود نقشبندی پیش کرینگے۔

مزیدخبریں