لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) چانڈکا میڈیکل ہسپتال لاڑکانہ میں ڈائیلاسز کیلئے آنے والے مریضوں میں ایچ آئی وی ایڈز تیزی سے بڑھنے لگا۔ شعبہ نیفرولوجی نے رجسٹرڈ 150 مریضوں میں سے 49 میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی ہے۔ مریضوں کے ورثاء کا الزام ہے کہ ڈائیلاسز مشینوں کی مناسب صفائی نہ ہونے سے ایچ آئی وی دوسرے مریضوں میں منتقل ہوا مگر شعبہ نیفرولوجی اس بات کی تردید کررہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس ڈائیلاسز سے پہلے ہی موجود تھا۔ سیکرٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی زاہد انصاری کے مطابق شعبہ نیفرولوجی میں میڈیکل کے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی ٹیم نے مریضوں کے خون کے نمونے تصدیق کیلئے کراچی بھجوا دیئے ہیں۔ ٹیم نے قمبر میں 16 اور لاڑکانہ میں 3 غیر قانونی بلڈ بنک بھی سیل کئے ہیں۔
لاڑکانہ: ڈائیلاسز مشین سے 49 افراد میں ایڈز پھیل گئی
Oct 12, 2016