سرجیکل سٹرائیکس اوڑی حملہ ڈرامہ تھا مودی زخم چاٹ رہا ہے :وزیر اعظم آزاد کشمیر

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے یاسین ملک کی رہائی کے لئے منگل کو سیکرٹری جنرل بان کی مون اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیاہے کہ یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے اور اُسے خرابی صحت کے باوجود غیرقانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ یاسین ملک کی غیر قانونی حراست کا نوٹس لے۔ خط میں لکھا ہے کہ یاسین ملک کی اہلیہ مشا ل ملک کے مطابق انہیں گھر والوں سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی یا انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی ہے کہ یاسین ملک کی رہائی میں کردار ادا کریں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور چھب سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔ راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں ایل او سیکے چپے چپے کا دورہ کیا لیکن بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا کہیں نام و نشان نہیں ملا۔ متاثرین سے ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ حکومت کنٹرول لائن پر بنے والے کشمیریوں کی حفاظت اور زیرزمین محفوظ پناہ گاہیں تعمیر کرنے کیلئے 7 ارب روپے کا خصوصی پیکیج دے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ سرجیکل سٹرائیکس اور اوڑی حملے بھارتی ڈرامہ تھا مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ پاک فوج کی موجودگی میں بزدل بھارتی فوج حملہ نہیں کر سکتی۔ علاوہ ازیں سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے بھی کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے کمشن برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ا قوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے،بھارتی قابض افواج کی طرف سے یاسین ملک کی گرفتاری اور تشدد کا نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے،یاسین ملک کی زندگی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری یو این پر ہوگی،یاسین ملک کو کسی اور ملک میں منتقل کرکے ان کا علاج کیا جائے۔ رحمن ملک نے یاسین ملک کی رہائی کیلئے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے کمشن برائے انسانی حقوق کو خط لکھا۔ خط میں انہوں نے ا قوام متحدہ کے کمشن برائے انسانی حقوق سے حریت رہنماء یاسین ملک کی رہائی کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو کسی اور ملک میں منتقل کرکے ان کا علاج کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...