زداری بیک سیٹ پر ہیں، مکمل مائنس ون نہیں ہو سکتا: اعتزاز

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زداری ’’بیک سیٹ‘‘ پر ہو چکے ہیں مگر مکمل مائنس ون نہیں ہو سکتا‘ عمران خان مائنس ون کی بات نہ کرتے تو شاید 30اکتوبر کو جلسے میں پیپلزپارٹی کی بھی شرکت کے امکانات ہو جاتے‘ مجھے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست آج تک سمجھ نہیں آئی‘ پانامہ لیکس میں سب سے پہلے نوازشریف کے احتساب کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ مشاہد اللہ خان چودھری نثار علی خان کی ’’پرچی‘‘ پر ہی میرے خلاف بولتے ہیں ان کو مجھ سے کچھ زیادہ ہی ’’محبت‘‘ ہے‘ میں آج بھی شریف برادران سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہوں۔ ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ اسحاق ڈار کو بالکل درست ایوارڈ ملا ہے کیونکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا کام قوموں کو مقروض کرنا ہوتا ہے اور موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سوا کسی اور وزیر خزانہ نے پاکستان کو مقروض نہیں کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بدترین جمہوریت ہے اور شریف برادران قومی بڑے بڑے منصوبوں میں ترکی اور قطر سمیت دیگر حکومتوں کے ساتھ اربوں روپے کا ’’ٹانکا‘‘ لگا کر مال بنا رہے ہیں۔ سیاست میں کوئی بھی مائنس ون ہوتا ہے اور نہ ہی ہونا چاہیے۔ ہم نے پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ آصف زداری کو بیک سیٹ کر دیا ہے اور اب فیصلے بلاول بھٹو کریں گے۔ زرداری کی پارٹی اور سیاست میں اہمیت کم نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...