پاکستان میں مشروم کی پیداوار میں کمی‘ سیاحتی علاقوں میں کاروبار سے منسلک افراد پریشان

لاہور (بی بی سی ) پاکستان میں مشروم کی پیداوار میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ خیبر پی کے کے ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات کے رہائشی اس کاروبار سے منسلک ہیں۔ سیاحتی علاقوں کے جنگلات میں مشروم کی ایک مقامی قسم گچھی کی پیداوار حالیہ سیزن میں بہت کم ہو گئی ہے۔ گلیات کی رہائشی 45 سالہ نوشابہ بی بی کہتی ہیں کہ وہ بچوں سے مل کر جنگل سے 5 سے 6 کلو گچھی اکٹھی کر لیتی ہیں جو اوسطاً 50 ہزار روپے میں فروخت ہوتی ہے‘ لیکن اب اس قدم کم ہوتی ہے اور ایک کلو بھی اکٹھی نہیں کر سکتی۔ کاروبار سے منسلک خواتین نے کاروبار چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...