راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہوگیا جو اپنے مقررہ راستوں پررواں دواں ہے

راولپنڈی میں دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں بوہڑ بازار چوک، حبیب بینک چوک،ٹرنگ بازار سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ میں آ کر اختتام پذیر ہوگا۔ امام بارگاہ اور مقررہ راستوں کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر بند کئے گئے ہیں۔ ایس پی سید حسیب حسین شاہ نے وقت نیوز کوبتایا کہ پولیس کےتین ہزار اہلکارسیکیورٹی کے لیےتعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے علاوہ رضا کار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.
عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر ایف سی، رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن