اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے بیرونی قرضے 83ارب ڈالرسے بڑھ گئے، بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور اخراجات پورے کرنے کیلئے پاکستان کو 21ارب ڈالرقرض لینا پڑیگا۔اقتصادی ماہرین نے دسمبر کو معاشی اعتبارسے ملکی تاریخ کا سخت ترین مہینہ قرار دیدیا، انہوں نے بتایا کہ اگر ہم نے سخت اقدامات نہ اٹھائے تو آئندہ 6ماہ میں بدترین معاشی بحران کا شکار ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ 9ماہ میں غیرملکی قرضوں میں 9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔