لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین آگئی ہے تو انشاء ا للہ جلد ہی پٹری پر چلے گی ‘ ہمیں یقین ہے کہ عام شہریوں کی فلاح کا یہ منصوبہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو گا ۔ اورنج لائن منصوبے کا 76فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ڈیرہ گجراں سے براستہ جی ٹی روڈ ‘نکلسن روڈ‘لکشمی چوک‘اے جی آفس‘جین مندرچوبرجی تک پونے14کلومیٹر طویل پیکیج ون کے لئے دستیاب تمام جگہ پر ٹریک کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ پیکیج کا باقی تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لئے درکار تمام ٹرانزم اور یوٹب گرڈر ز پری کاسٹ کئے جا چکے ہیں۔میٹرو ٹرین ٹریک کیلئے قائد اعظم انٹر چینج کے قریب رنگ روڈ پر پل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔