اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے‘ صومیہ خان

Oct 12, 2017

کراچی(کلچرل رپورٹر ) ممتازسنگر اورسماجی رہنما صومیہ خان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پرریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اپنا کردار اداکرے۔ انہوں نے کہاکہ روہنگیا مسلمان صدیوں سے وہاں آبادہیں اورمیانمارکی حکومت انہیں اپناشہری تسلیم نہیں کرتی ہے‘ وہ صحت و تعلیم اورروزگاری کی سہولتوںسے محروم ہیں۔10 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں پر میانمارمیںزمین تنگ کردی گئی ہے‘ معصوم بچوں سمیت خواتین اورمعمر افراد کوبھی ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 90 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ میانمار میں مسلمانوںپرمظالم کے خلاف فوری طور پر اقوام متحدہ اوربرطانیہ اس سلسلے میں اپناموثرکردار ادا کرے۔

مزیدخبریں