لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے امریکی قونصل جنرل لاہور الزبتھ کے ٹروڈو اور پولیٹیکل آفیسر این میسن نے یہاں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شجاعت نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ دونوں حکومتوں کو عوامی فلاحی منصوبوں پر مل کر کام کرنے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے امریکہ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کرسکتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے تاکہ عوامی ہم آہنگی میں اضافہ ہو۔