اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو ٹینشن سے مکمل طور پر پرہیز کریں اور مکمل آرام کریں، ورنہ ڈپریشن اور ذہنی دبائو سے خطرناک مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ ان کے وزن میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈپریشن سے شدید متاثر ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال پولی کلینک پہنچ گئی ہیں۔ ہسپتال پہنچ کر ڈپریشن کے ماہر ڈاکٹر سے اپنی صحت کے بارے میں مشورہ کیا۔ علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں، ایک طرف فاٹا میں پولیس ایکٹ نافذ کیا گیا ہے دوسری طرف اسے صوبے میں ضم نہیں کیا جارہا، یہ بات منطق سے بالاتر ہے، آئی ڈی پیز کے نام پر اربوں روپے فاٹا سیکرٹریٹ میں لوگ کھا گئے ہیں، سندھ حکومت کراچی میں لڑکیوں پر چاقو سے ہونے والے حملے رکوانے میں ناکام ہوئی ہے، وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ اس مسئلے کیلئے کارروائی کرے ۔
عائشہ گلالئی ڈپریشن کا شکار، فاٹا کے عوام اندھیروں میں ڈوبے ہیں: رکن اسمبلی
Oct 12, 2017