جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے انتخابات کا آغاز،راجہ جواد الیکشن کمشنرمقرر

Oct 12, 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے انٹرنل انتخابات کے پراسس کا آغازہوگیا امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے مشاورت کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جوادکو الیکشن کمشنرمقررکردیا ۔ترجمان جماعت اسلامی انعام الحق اعوان کے مطابق ضلع کے صوبائی حلقہ جات میں زونل امراءکے انتخابات کےلئے تمام ارکان کو بیلٹ جار ی کئے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں یونین کونسل کے امراءکاانتخاب ہوگا ترجمان کے مطابق مذکورہ صوبائی حلقہ جات او ریونین کونسل میں ارکان دوسال کےلئے اپنے امیرکاانتخاب کرتے ہیں ۔ یکم نومبر2017ءسے نئے سیشن کےلئے نومنتخب امراءاپنی ذمہ داریا ں سنبھالیں گے 

مزیدخبریں