دینی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد (صباح نیوز) دینی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج (جمعرات کو) اسلام آباد میں ہوگا، غیرفعال متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے سربراہان کو مدعوکیا گیا ہے، اجلاس کے میزبان جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان ہیں، اتحاد کے لئے متحرک جماعتوں نے پاکستان کے دینی ونظریاتی تشخص کے تحفظ کو اتحاد کا کلیدی مقصد قرار دیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جے یو آئی ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے رابطے بارآور ثابت ہوئے ہیں۔ دینی جماعتوں کے اتحادکے بارے مشاورت کے لئے آج سربراہی اجلاس ہوگا۔ جمیعت علما اسلام (ف) کی طرف سے غیر فعال متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے قائدین سے باضابطہ طور رابطے کئے گئے ہیں اس ضمن میں سینیٹرسراج الحق، مولانا سمیع الحق‘ سینیٹرپروفیسر ساجد میر، علامہ ساجد علی نقوی، صاحبزادہ انس نورانی ،لیاقت بلوچ اور دیگر رہنمائوں کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جے یو آئی ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے باقاعدہ طور پر مولانا فضل الرحمان کی طرف سے اجلاس میں مدعوکیا جبکہ مولانا سمیع الحق کو اجلاس کے میزبان جمعیت علما اسلام (ف) مولانافضل الرحمان نے گزشتہ روز ملاقات کر کے براہ راست خود دعوت دی ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ دینی جماعتوں کے ممکنہ اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے سفارشات مرتب کی ہیں ابتدائی طور پر تمام متعلقہ جماعتوں سے اس بارے میں مشاورت بھی ہوئی اتحاد کو وسعت دینے کا فیصلہ مل بیٹھ کر قائدین ہی کر سکتے ہیں اب سربراہان کی سطح پر مشاورت ہورہی ہے‘ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...