میلسی: زمیندار کی ذہنی معذور مزدور لڑکی سے زیادتی‘ حاملہ پراسرار طور پر ہلاک

Oct 12, 2017

میلسی + گوجرانوالہ+ ایمن آباد+ کامونکے (نامہ نگاران) زمیندار رقبے پر مزدوری کیلئے آنے والی ذہنی معذور لڑکی کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا حاملہ ہونے پر والدین کو پتہ چلنے پر ہسپتال لیجایا گیا لیکن متاثرہ لڑکی پراسرار طور پر دم توڑ گئی‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی متاثرہ کے گھر پہنچ گئے انصاف فراہمی کی یقین دہانی۔ موضع محفوظ آباد کے شاہد نے موضع ڈھمکی میں اراضی کاشت کر رکھی تھی جہاں بستی کے محنت کش اللہ دتہ کی ذہنی معذور کنواری بیٹی (الف) محنت مزدوری کیلئے جاتی رہی جہاں شاہد نے اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس سے )الف ) حاملہ ہو گئی اور چند روز قبل والدین کو پتہ چلا مشاہد اور اسکے ساتھی متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیکر خاموش رہنے پر مجبور کرتے رہے۔ اللہ دتہ رات گئے اپنی متاثرہ بیٹی کی حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا جہاں متاثرہ دم توڑ گئی۔ ملزم کو پولیس نے ضلع لودھراں سے گرفتار کر لیا ہے جو خاندان سمیت روپوش ہوچکا تھا۔ مزید برآں گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دسویں کلاس کی طالبہ کو چار ملزموں نے گھر میں گھس کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، عباس کالونی کے رہائشی محنت کش کی 16سالہ بیٹی دسویں کلاس کی طالبہ (م) گھر میں اکیلی تھی اس دوران چار ملزم انکے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے جنہوں نے (م) کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کی حالت غیر ہو جانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے، متاثرہ لڑکی کو اسکے ورثا نے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ایمن آباد سے نامہ نگار کے مطابق چھ سالہ بچی سے زبردستی زیادتی بچی‘ بے ہوش اہل محلہ کے اکٹھا ہونے پر 19 سالہ ملزم فرار شیخوپورہ پہنچ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو ڈرامائی انداز میں شیخوپورہ سے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 19سالہ محسن ولد با بر اپنی پھوپھی کے گھر عباس نگر موڑ ایمن آباد آیا ہو ا تھا ۔ گزشتہ روز تقریباً چار بجے دوپہر محسن محلے کے محنت کش محمد طارق کی چھ سالہ بچی (پ) کو ٹافیاں دینے کے چکر میں اجاڑ مرغی خانہ میں لے گیا اور زبر دستی زیادتی کر ڈالی جس سے (پ) بے ہوش ہو گئی‘ ملزم فرا ر ہو کر شیخوپورہ پہنچ گیا ۔ اور ملزم کی پھوپھی اور اس کے دیگر رشتہ دار بچی کے لواحقین کو زبر دستی خاموش کرواتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچی ( پ) کا میڈیکل کروایا اور ملزم کو ڈرامائی انداز میں شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔ مختلف شہروں میں 2 کمسن لڑکوں اور 3 خواتین سے اوباشوں کی زیادتی‘ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ پاکپتن کے نواحی گائوں 9ایس پی کی اقصیٰ بی بی کے گھر اوباش نصیر احمد آیا‘ خاتون سے کہا کہ آپ کے والد کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہمارے ساتھ چلو‘ ملزم نصیر احمد نے خاتون کو تین ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سمندری کے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر 192 گ۔ب کی کلثوم بی بی کو حق نواز نے گھر میں داخل ہو کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کمالیہ‘ جکھڑ کے محلہ روشن شاہ کی گلزاراں بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان پرویز وغیرہ اسے چند روز قبل لے گئے‘ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گکھڑمنڈی کے 7 سالہ اسرار حسین سے ملزم سلیم نے زیادتی کی۔ چناب نگر کے محلہ پہاڑی ایریا ادریس کا بیٹا سفیان گھر میں اکیلا تھا‘ رحموں قوم پٹھان نے چاقو دکھاکر زیادتی کر ڈالی۔ سیالکوٹ میں تھانہ بڈیانہ کے گائوں ادوفتاح میں اوباش فہد نے گلی میں کھیلتے اڑھائی سالہ فیضان کو امرود دلانے کے بہانے اٹھا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

مزیدخبریں