میڈرڈ (این این آئی)ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے علاقائی صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ نے اس علاقے کی اسپین سے آزادی کے اعلان کو فی الحال مو¿خر کر دیا ہے۔ اس کی بجائے انہوں نے کاتالونیا کے اسپین سے الگ ہونے کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق پوج ڈیمونٹ نے گزشتہ روز علاقائی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر کے ریفرنڈم سے ان کی حکومت کو اس بات کا مینڈیٹ مل گیا ہے کہ وہ کاتالونیا کی آزادی کا اعلان کر سکے تاہم اس عمل کو مزید مذاکرات کے لیے فی الحال مو¿خر کیا جا رہا ہے۔ اس خطاب کے بعد پوج ڈیمونٹ اور دیگر رہنماو¿ں نے آزادی کی دستاویز پر دستخط کیے جسے کے بارے میں ایک ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ ایک علامتی پیشرفت ہے۔