پی ٹی آئی میں کوآرڈینیٹر کے تقرر پر اختلافات ولید اقبال‘ حماد اظہر کا مرکزی قیادت کو خط

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی میں کوآرڈینیٹر کے تقرر پر بھی اختلافات سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی لاہور کے سابق صدر ولید اقبال‘ سیکرٹری حماد اظہر نے مرکزی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کی جانب سے کوآرڈینیٹر کا تقرر دھڑے بازی کا باعث بنے گا۔ قومی اور صوبائی حلقے کی سطح پر کوآرڈینیٹر کی تقرری باعث تشویش ہے۔ ٹکٹوں کے اعلان سے قبل کوآرڈینیٹر کی تقرری سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔ تنظیمی عمل مکمل کرنے کی بجائے کوآرڈینیٹر کی تعیناتی درست اقدام نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...