حکومتی احکامات کی روشنی میں سکولز کے تمام واش رومز کلاسز میں تولیہ، صابن رکھ دیئے گئے: بیگم عذرا واجد

Oct 12, 2017

ملتان (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن سکول کونسل بیگم عذرا واجد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری احکامات کی روشنی میں فوری بنیادوں پر سکولز کے تمام واش رومز میں تولیہ اور صابن رکھ دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام کلاسز میں بھی تولیہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ صحت مند زندگی صحت مند معاشرہ کے بنیادی اوصاف بچوں کو میسر آ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکول پرنسپل میڈم امتیاز شاہین نے کہا کہ ہائر سیکنڈری سکلو میں چھ پنکھوں کی اشد ضرورت تھی جو کہ بیگم عذرا واجد نے مہیاکر دیئے۔ سکول کونسل کی ممبر بیگم نادرہ نے کہا کہ فروغ تعلیم میں کوئی مسئلہ اور رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔ فرزانہ قیصر نے گزشتہ سہ ماہی رپورٹ اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ روبینہ شیخ، حاجی ساجدہ بی بی، فروا عاصم، نسیم امجد نے آئندہ مسائل کے حل میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی تاکہ آنے والے سردیوں کے موسم میں طالبات کو گرم چادریں یونیفارم اور جوگر فراہم کئے جا سکیں۔

مزیدخبریں