مسلم لیگ ن مشرف کی جانب سے اقتدار پر قبضے کیخلاف آج یوم سیاہ منائے گی

Oct 12, 2017

لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) مشرف کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کے اقدام کیخلاف آج یوم سیاہ منائے گی۔ 12 اکتوبر 1999ءکو جنرل (ر) پرویزمشرف کی جانب سے منتخب وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے خلاف مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتیں یوم سیاہ منائیں گی۔ ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔ دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور لیگی کارکن بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کریں گے۔
یوم سیاہ

مزیدخبریں