اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائز ہیں، انہوں نے ٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں، میری آف شور کمپنی بھی قانونی ہے، مافیا لوگوں کو خرید لیتا ہے، جب کسی کی قیمت نہیں لگتی تو اس کے خلاف کیسز بنائے جاتے ہیں، مجھ پر دباو¿ بڑھانے کیلئے کیسز بنائے گئے، شریف خاندان پر منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی تو ان کا بیرون ملک تمام کا تمام پیسہ اور پراپرٹی منجمد ہوجائے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ نواز شریف نے 300 ارب کا جواب نہیں دیا اس لئے انہیں نکالا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں لوگ غیریقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ عمران نے کہا کہ اقامہ ملک سے پیسہ باہر لے جانے کا طریقہ ہے، نواز شریف اقامہ کے ذریعے ملک سے پیسہ باہر لے کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے باریاں لگائی ہوئی ہیں۔ پانامہ کی وجہ سے نواز شریف نے مانا کہ لندن فلیٹ ان کے ہیں لیکن ابھی تک نہیں بتایا کہ فلیٹ کس کی ملکیت ہیں؟ مریم کے ہیں یا حسین نواز کے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بہت مایوس کیا۔ میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے۔
عمران