ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، آسٹریلوی ٹینس پلیئر نک کرگیوس پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد

شنگھائی (اے پی پی) شنگھائی ماسٹرز آرگنائزرز نے ٹورنامنٹ کے دوران سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہ کرنے پر آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس پر 10 ہزار -ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ چین میں جاری ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ کے دوران پہلا سیٹ ٹائی بریک پر ہارنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی نے غصے میں آ کر میچ سے دستبرداری اختیار کر لی، اس سے قبل انہیں دو بار گیند کورٹ سے باہر پھینکنے پر وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز نے کرگیوس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا، اس کے علاوہ وہ 21085 ڈالر انعامی رقم سے بھی محروم ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں نامناسب رویے پر کرگیوس پر 25 ہزار ڈالر جرمانہ اور آٹھ ہفتوں تک اے ٹی پی ٹورنامنٹس میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن