;;اپنے ہی وزیر خارجہ کو ذہانت کے ٹیسٹ کا چیلنج، مجھے احمق نہیں کہا: امریکی صدر

واشنگٹن (اے این این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو ہی آئی کیو یعنی ذہانت کے ٹیسٹ کا چیلنج دیا ہے جو کہ دونوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ چیلنج ایک انٹرویو کے دوران کیا جس میں ان سے اس اطلاع کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا کہ وزیرِ خارجہ نے انہیں مورون (احمق) کہا تھا۔ فوربز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا میرے خیال میں یہ جعلی خبر ہے تاہم اگر انہوں نے ایسا کہا ہے کہ تو پھر ہمیں آئی کیو ٹیسٹوں کا موازنہ کرنا پڑے گا اور میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ کون جیتے گا۔ صدر ٹرمپ نے منگل کے روز ٹلرسن کے ساتھ کھانا بھی کھایا تھا۔ اس سے کچھ دیر قبل ہی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں اب بھی اپنے وزیرِ خارجہ پر اعتماد ہے۔
چیلنج

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...