اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزےراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا دوبارہ صدر بننے اور الیکشن اصلاحات ایکٹ کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے عدالتی معاونت کے لےے اٹارنی جنرل کو طلب کرلےا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے عبوری حکم نامہ جاری کےا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست مےں موقف اختےار کےا گےا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 203 آئین سے متصادم ہے آئین کے آرٹیکل 62 کے مطابق دفعہ 232 الیکشن ایکٹ خلاف دستور ہے لہٰذادرخواست کے مطابق نااہلی کی سزا ترمیم شدہ آئین سے متصادم ہے عدالت نے سیکرٹری قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلےا ہے۔
جواب طلب
انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کی معاونت کیلئے طلبی
Oct 12, 2017