لاہور (سپورٹس ڈیسک) پانامہ کی فٹ بال ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔پانامہ نے کوسٹاریکا کیخلاف کوالیفائی میچ میں کامیابی حاصل کی۔سٹارفٹبالرلیونل میسی نے ہیٹ ٹرک کر کے ارجنٹائن کو ورلڈکپ2018 میں پہنچا دیا۔امریکہ فٹ بال ورلڈکپ2018 میں کو الیفائی کرنے میں ناکام رہا اور ٹورنا منٹ سے باہر ہو گیا۔ارجنٹائن نے کوالیفائنگ میچ میں ایکواڈورکو تین ایک سے شکست دی۔سٹارفٹبالرلیونل میسی نے ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کوفتح دلائی۔پرتگال اور فرانس نے بھی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ امریکہ اور ہالینڈ باہر ہو گئے ۔ فرانس نے بیلا روس کیخلاف دو ایک سے کامیابی سمیٹی ۔امریکہ کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے دو ایک سے شکست دی ۔ 1986ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکی فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر ہوئی ہے ۔ہونڈراس نے میکسیکو کوتین دو سے ہر ادیا ۔ہونڈراس آئندہ ماہ آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا۔