راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی کے مقدمات مےں 5شہادتےں قلمبند کرتے ہوئے مزےد گواہان کو طلب کر لےا۔بدھ کوعدالت نے سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں ملزم عزت اللہ کے خلاف تین گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 18اکتوبر، سی ٹی ڈی کے بارود کیسز میں ملزمان دانیال،ڈاکٹر جاوید اور خالد محمود کے خلاف گواہان کو طلبی کے سمن جاری کر کے سماعت 24اکتوبر ،تھانہ مری کے دھماکہ خیز مواد کیس میں ملزم پیر عظمت نواز کے خلاف جزوی بحث کے بعد سماعت آج 12 اکتوبر ،ملزم منتظمین شاہ کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 19 اکتوبرجبکہ ملزم عبدالواحد کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
بارود برآمدگی کے مقدمات مےں 5شہادتےں قلمبند، مزےد گواہان طلب
Oct 12, 2017