معلومات تک رسائی ، حکومت اورمیڈیا کے بہتر تعلقات کےلئے ضروری ہے، سید انور محمود

اسلام آباد (نامہ نگار)سابق سیکرٹری اطلاعات سید انور محمود نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ، حکومت اورمیڈیا کے بہتر تعلقات کے لئے ضروری ہے،کم و بیش چار دھائیوں سے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے ٹاپ میڈیا مینیج ¾ سید انور محمود نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "صحافت اور حکومت :جو میں نے دیکھا"کے موضوع پر میڈیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلومات کا بہاﺅ اور معلومات تک رسائی حکومت اور میڈیا کے باہمی تعلقات کے لئے انتہائی ضروری ہے،۔انہوں نے کہا کہ سال 2001ءتک ہر دور میں حکومت کا میڈیا پر بہت سخت کنٹرول رہا ہے جبکہ 2002ءمیں میڈیا میں انقلاب آیا ¾ اخبارات اور ٹی وی سٹیشنوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ میڈیا سے وابستہ افراد کی بہتری کے لئے قوانین اسی دور میں بنے اور یہی وجہ ہے کہ آج کا میڈیا آزاد اور فعال ہے، سیمینار کی صدارت وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کی۔

ای پیپر دی نیشن