ہمارا احتجاج قائداعظم ےونےورسٹی مےں جاری بد عنوانےوں کےخلاف ہے،محمد اصغر

Oct 12, 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)قائداعظم ےونےورسٹی مےں 8دنوں سے احتجاج کرنے والے طلبا کے نمائندوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہائےر اےجوکےشن کمےشن اور نےشنل پرےس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کےمپ لگائےں گے، ہماری پشت پناہی کوئی نہےں کر رہا ، گرلز ہاسٹل مےں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ےونےورسٹی کے طلبہ نہےں تھے۔ان خیالات کا اظہار طلبا کے نمائندوں محمد اصغر ، جہانزےب وزےر ، فرقان ، فائزہ و دےگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ4اکتوبر سے قائداعظم ےونےورسٹی مےں طلبا و طالبات کی جانب سے وائس چانسلر اور ان کی انتظامےہ کی بد عنوانےوں ، بد انتظامےوں اور انتقامی کارروائےوں کے خلاف پرامن احتجاج اور ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے ےونےورسٹی مکمل طور پر بند اور تعلےمی سرگرمےاں معطل ہےں ہمارے جائز مطالبات اور پر امن احتجاج کو منفی رنگ دےنے کی کوشش کی جار ہی ہے ۔

مزیدخبریں