پنجاب میں ڈینگی کے19 نئے کیسز ‘مریضوں کی تعداد 512ہوگئی

پنجاب میں ڈینگی کے19 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد512ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں سامنے آنے والے ڈینگی مریضوں کا تعلق اسلام آباد راولپنڈی لاہور بہاولپور میانوالی اور دوسرے صوبوں سے ہے۔مریضوں میں 9 اسلام آباد اور 4 راولپنڈی سے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں 178 افراد اور پنجاب میں 257 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، پنجاب میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 512ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...