مکرمی! ہم نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ چک دھیدو پرانا کے عوام وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں نیو شاہدرہ مائنر کے رقبے کا معاوضہ موجودہ قیمت کے مطابق دلایا جائے مذکورہ مائنر 1983ءمیں محکمہ انہار نے نئی راجباہ کے لیے چھ دیہاتوں جنڈیالہ کلساں، چک تاجہ، کوٹلی بیراں، تیرانڈی، ہردو کھوکھر اور چک دھیدو کے درجنوں کسانوں سے رقبہ خریدا اور 35سال گزرنے کے باوجود بھی کسان اپنے زرعی رقبے کی قیمت سے محروم ہےں درجنوں بار محکمہ کو درخواستیں گزاری گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی محکمہ انہارگوجرانوالہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروز والاکو معاوضہ دیا جا چکا ہے لیکن وہ لاکھوں روپے معاوضہ کہاں گیا۔ وہ رقم کیوں خورد برد ہوئی، غریب کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی شیخوپورہ سے انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(چودھری غلام علی گورسی، چک دھیدو پرانا نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ)